ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / گاڑی کمپنیاں جلد نمبر پلیٹ لگی کاریں لانچ کریں گی: نتن گڈکری

گاڑی کمپنیاں جلد نمبر پلیٹ لگی کاریں لانچ کریں گی: نتن گڈکری

Sun, 01 Apr 2018 23:12:22    S.O. News Service

نئی دہلی یکم اپریل ( ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا ) گاڑی کمپنیاں جلد ہی نمبر پلیٹ لگی کاریں لانچ کریں گی ۔ گاڑیوں کی قیمت میں نمبر پلیٹ کی قیمت بھی شامل ہو گی۔ نقل وحمل اور سڑک کے وزیر نتن گڈکری نے اس کی اطلاع دی۔گاڑیوں کی نمبر پلیٹ اس وقت مختلف ریاستوں کی طرف الگ الگ مقرر ایجنسیوں سے خریدی جاتی ہیں۔ یہ لائسنس پلیٹ، جسے عام زبان میں نمبر پلیٹ کہا جاتا ہے، گاڑی کا رجسٹریشن نمبر لکھ کر گاڑیوں میں لگائی جاتی ہے۔گڈکری نے کہا کہ ہم نے اہم فیصلہ لیا ہے۔ اب کمپنیاں نمبر پلیٹ لگا کردیں گی اور ان پر حروف کے نقش کا کام بعد میں مشین کے ذریعے کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ پلیٹ کی لاگت کار کی قیمت میں ہی شامل ہوں گے اور اس سے صارفین کو کچھ راحت ملے گی۔ وزیر نے کہا کہ نئی ٹیکنالوجی والی نمبر پلیٹ کا مقصد نہ صرف صارفین کو راحت دینا، بلکہ اس سے مختلف ریاستوں میں یہ ایک جیسی ہو سکے گا۔ انہوں نے بتایا کہ ریاستوں کی طرف سے جو نمبر پلیٹ خریدی جاتی ہیں ان کی قیمت 800 سے 40,000روپے تک ہوتی ہے۔ اب نمبر پلیٹ یا لائسنس پلیٹ متعلقہ ریاستوں کے ضلع سطحی علاقائی ٹرانسپورٹ آفس (آر ٹی او) کی طرف سے جاری کی جاتی ہیں۔گڈکری نے کہا کہ جہاں تک گاڑیوں کی سیکورٹی کا سوال ہے، اس سے کسی طرح کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا. گاڑی سستی ہو یا مہنگی اصول سب کے لئے یکساں ہوں گے۔ انہوں نے کہا کہ ہم سیکورٹی سے سمجھوتہ نہیں کریں گے۔ سستے گاڑیوں کے لئے جو سیکورٹی قوانین ہوں گے وہ لگژری کار اور دیگر مہنگی کاروں کے لئے بھی ہوں گے۔ حکومت نے حال میں تمام گاڑی کمپنیوں کے لئے جولائی 2019 سے ڈرائیوروں کے لئے ایئر بیگس اور سیٹ بیلٹ لازمی کر دیا ہے۔ اس کے علاوہ 80 کلومیٹر سے زیادہ کی رفتار کے لئے سپیڈنگ الرٹ نظام اور ریورس پارکنگ کے لئے سینسر بھی لازمی کیا گیا ہے۔ گڈکری نے کہا کہ آلودگی کے مسئلہ پر بھی کسی طرح کا کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جاسکتا ہے ۔


Share: